ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر میں آٹواور ٹینکر کی ٹکر، 14افراد ہلاک

مہاراشٹر میں آٹواور ٹینکر کی ٹکر، 14افراد ہلاک

Sat, 12 May 2018 22:09:14    S.O. News Service

ناندیڑ،12؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں لاتور-مکھیڑ روڈ پر مکھیڑ کے پاس آج ایک آٹو اور ٹینکر آپس میں ٹکر گئے، جس میں بارات جانے والے کم سے کم 14 لوگوں کی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ بارات جانے والے لوگ ٹیمپو میں سوار تھے اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ آج صبح تقریبا آٹھ بجے ناندیڑ سے 80 کلومیٹر دور اس وقت ہو ا جب باراتیوں کو لے کر ٹیمپو ضلع لاتور میں نلانگا سے مکھیڑ کی طرف جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع پا کر پولس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریلیف مہم چلائی۔


Share: